سپریم کورٹ:1200اساتذہ کی مستقلی کےفیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمنظور
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 1200اساتذہ کومستقل کرنے کے فیصلے کیخلاف...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 1200اساتذہ کومستقل کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی جبکہ فریقین کونوٹسزجاری کردیئے گئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ زائد المیعاد اپیل سماعت کیلئے منظور کیوں کریں، محکمہ کے افسران نے پیسہ کھا کراپیل کی فائل دبا دی، سرکاری افسران نے محکمہ کے ساتھ کھیل کھیلا ، جس نےاپیل دائرکرنے کے عمل تاخیرکی اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس نے اپیل قانونی میعاد کے دوران دائرنہ کرنے پرناراضگی کا اظہارکیا جبکہ عدالت نے اپیل زائد المیعاد ہونے کا اعتراض مسترد کردیا۔
Read Comments
