ساہووال رینٹل پاورریفرنس :تمام 10ملزمان کی بریت کی درخوستیں منظور
اسلام آباد :احتساب عدالت نےساہووال رینٹل پاورریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورسابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام 10ملزمان کی بریت کی درخوستیں منظورکرلیں ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ساہووال رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کےجج محمد بشیرنےسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ساہووال رینٹل پاورریفرنس میں بریت کی درخواستیں منظورکرلی ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ قومی خزانے کونقصان نہیں پہنچا اس لئےریفرنس نہیں بنتا، سابق ایم ڈی پیپکوطاہر بشارت چیمہ اورسابق سیکرٹری وزارت پانی وبجلی شاہد رفیع سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ۔
سابق وزیراعظم پراختیارات کا ناجائزاستعمال کا الزام تھا ، راجہ پرویزاشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائرکی تھی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوسری جانب پیراں غائب ریفرنس کا فیصلہ بھی 29 جون کوسنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ راجہ پرویزاشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا ،سابق وزیراعظم نےنیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پربری کرنےکی استدعاکی۔*