پنجاب: کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 71 ہزار سے زائد ہوگئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی...
شائع 25 جون 2020 07:05pm

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار چھ سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اکہتر ہزار ایک سواکیانوے تک پہنچ گئی ہے۔اموات بھی چھیاسی ہوئیں مجموعی تعداد ایک ہزار چھ سو دو ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے میں مریض بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار چھ سوپچپن افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب اکہتر ہزار ایک سو اکیانوے افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

لاہور میں نئےکیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی لیکن چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ایک ہزار ایک سو سات نئے مریض رپورٹ ہوگئے۔ مجموعی تعداد چھتیس ہزار چھ سو نواسی تک پہنچ گئی۔

راولپنڈی میں ایک سو تیس، فیصل آباد میں انتالیس، ملتان میں باسٹھ افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی۔صوبے میں اب تک مرض کا شکار مزید چھیاسی افراد دم توڑ گئے۔

صوبے میں مجموعی طور پر ایک ہزار چھ سو دو افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے چارلاکھ تریپن ہزار سترافراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی مرض کی شرح اکیس فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیس ہزار دوسوباسٹھ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Read Comments