بلاول کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو براہ راست مناظرے...
شائع 25 جون 2020 08:17pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم آج بھی تقریر کرکے چلے گئے لیکن بحث نہیں کی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے جو صرف لیکچر دیتا ہے،وزیراعظم کی انا کی وجہ سے سارا مسئلہ ہے،کوئی مرے یا بیمار ہو؟

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے حکومت بچانی ہے، وزیراعظم دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں لیکن خود عمل نہیں کرتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کورونا کو کسی صوبے کا ہیلتھ اسٹرکچر برداشت نہیں کرسکتا، لیکن ہمارے وزیراعظم کا تاحال کوئی پلان نہیں، مان لو کہ ہم جنگ کی صورتحال میں ہیں، اگر پاکستان تیار ہے تو لوگ کیوں مررہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ طبی عملہ کیوں رورہا ہے؟بلاول بھٹو نے حکومت کی فارن پالیسی کو ناکام ترین قرار دیا۔

Read Comments