چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، آرمی چیف باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر درپیش...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف نے پاکستان میں قیام امن اور مجموعی سلامتی کے ماحول پر خیالات کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔
Read Comments