Aaj Logo

شائع 25 جون 2020 11:26pm

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر سب کی ہنسی نکل پڑی

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر نہ صرف ماہرہ خود بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی نہیں روک پارہے ہیں۔

ماہرہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی فلم 'ہو من جہاں' کے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس پر ایک انگریزی گانا ڈب کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس ویڈیو نے مجھے ہنسنے پر مجبور کردیا ہے، میں سیٹ پر ڈانس کرنے کو بہت مِس کررہی ہوں'۔

ویڈیو میں انگریزی گانے پر دیسی ڈانس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Blockquote

Read Comments