پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195,745ہوگئی

اہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 10:09am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد195,745ہوگئی جبکہ3,962افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار775نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 95ہزار745ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 26جون بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1099نئے مریض سامنے آئےجبکہ31ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 796،اسلام آباد میں 271 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے32کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 27 اوراسلام آباد میں 4مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد75ہزار168ہوگئی جبکہ پنجاب میں71ہزار987افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں24ہزار303،اسلام آباد میں11ہزار981، بلوچستان میں9ہزار946 ،گلگت بلتستان میں1398اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے962کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید59مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد3962ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1629افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1178،خیبرپختونخوا میں 879،اسلام آباد میں119،بلوچستان میں109اور آزاد کشمیر میں 25اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 23ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 07ہزار 615مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2765مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2861افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد84ہزار168ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار041کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار775افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ93ہزار017افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Read Comments