نارووال اسپورٹس سٹی کیس:نیب نے گواہوں کی پیشی کیلئے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد:نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب )نے...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 10:59am

اسلام آباد:نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب )نے گواہوں کی پیشی کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔

نیب نے ریفرنس جمع کرانے کیلئے پھر مہلت مانگی تو احسن اقبال نے نیب کو انتقامی کارروائی کا ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر گواہ ہی نہیں تھے تو مجھے گرفتار کرکے 2ماہ جیل میں کیوں رکھا گیا، مدینہ کی ریاست کی باتیں کرنے والے سویت یونین کے پیروکار لگ رہے ہیں۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ گواہوں کو طلب کیا لیکن کورونا کی وجہ سے پیش نہیں ہورہے۔

جج احتساب عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، تفصیل بتائیں ریفرنس دائر کرنے میں کیا مشکل ہے ؟ کیس کی مزید سماعت 20 جولائی کو ہو گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماءاحسن اقبال نے کہا کہ نیب صرف انتقامی کاررویاں کر رہا، ابھی کرونا سے صحت یاب ہوا لیکن پھر عدالت میں پیش ہوا گواہان کیوں پیش نہ ہوئے پتہ نہیں ،جیل میں رکھنے کی منطق بھی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی اسکیندل میں ایک شخص کو بچانے کیلئے ساری انڈسٹری کو چور ڈکلیر کر دیا گیا،اس حکومت کے اب جانے کا وقت آ چکا ہے۔

ن لیگی رہنماء نے بتایا کہ جوں ہی کورونا ختم ہو گا تو نواز شریف کا ہارٹ پروسیجر ہو گا۔

Read Comments