خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہ ہوئے ،3جولائی کو دوبارہ طلب

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کینٹ...
شائع 26 جون 2020 03:06pm

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب لاہور کے بلاوے پر آج نہ پہنچے،3جولائی کو نیب لاہور نے خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو نیب نے آج صبح 11بجے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے تھے۔

خواجہ آصف کی بجائے ان کے وکیل نجم الحسن نیب آفس پہنچے اور جواب داخل کرواتے ہوئے نیب حکام کو بتایا کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،نیب حکام بجٹ سیشن کے بعد جب بھی انہیں طلب کرے گا وہ حاضر ہو جائیں گئے۔

خواجہ آصف، ان کی اہلیہ، صاحبزادے اور سیالکوٹ کے سابق مئیر وحید اختر کو اس کیس میں شامل تفتیش کر رکھا ہے،خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 137کنال اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرکے فروخت کر دی جبکہ سوسائیٹی کی موجود اراضی سے زائد پلاٹ فروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے خواجہ آصف کو دوبارہ 3جولائی کو اپنے جواب سمیت پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

Read Comments