آرمی چیف کا شیخ رشید کو فون، کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد
اس موقع پرشیخ رشید نے کہا ہے کہ ملٹری اسپتال کا انتظام بہترین ہے۔ڈاکٹرز اورعملے نے بہت خیال رکھا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کوفون کر کےخیریت دریافت کی اور کورونا سے صحتیابی پرمبارکباددی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کوفون کرکے انکی خیریت دریافت کی ۔آرمی چیف نے کورونا سے صحتیابی پرشیخ رشید کومبارکباد دی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شیخ رشید کودوہفتے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس موقع پرشیخ رشید نے کہا ہے کہ ملٹری اسپتال کا انتظام بہترین ہے۔ڈاکٹرز اورعملے نے بہت خیال رکھا۔
شیخ رشید احمدنےآرمی چیف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق آپکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
Read Comments