'موجودہ حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے'

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کوحکومت سازی کاتجربہ نہیں۔ موجودہ حکومت کسی محاذپرکامیاب نہیں ہوئی۔
شائع 26 جون 2020 09:18pm

پیپلزپارٹی کےرہنما مصطفی نوازکھوکھرنےکہا کہ موجودہ حکومت کوحکومت سازی کاتجربہ نہیں۔موجودہ حکومت کسی محاذپرکامیاب نہیں ہوئی۔

آج نیوزکے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں اپوزیشن کی سرگرمیاں نظرنہیں آرہی۔وزراء ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچ رہےہیں۔ وزراء کیچڑاچھال کراپنی حکومت کوگندا کررہےہیں۔اگراپوزیشن لڑنےکاارادہ کرتی توحالات خراب ہوتے۔

ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نےکہاکہ پی ٹی آئی نےعوام کوسبزباغ دکھائےتھے اس لئے ن لیگ نےفیصلہ کیا کہ حکومت نہ گرائی جائے۔حکومت اپنی مدت پوری کرےاورعوام سے کیےوعدے پورا کریں۔

پیپلز پارٹی رہنما کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا وزراء کی نااہلی پربہت دفہی بات کرچکےہیں۔موجودہ حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔حکومت کوحکومت سازی کاتجربہ نہیں۔وزیراعظم نےاسامہ بن لادن کوشہیدقراردیا۔ موجودہ حکومت کسی محاذپرکامیاب نہیں ہوئی۔

Read Comments