ایف آئی اے: امریکا میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے امریکا کو مطلوب دوملزمان کو...
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے امریکا کو مطلوب دوملزمان کو گرفتارکرلیا،ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتاری پرتیس ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کارروائی جاری ہے اور امریکا کو مطلوب 2ملزمان لاہور سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان امریکا میں بینک ڈکیتی میں ملوث ہیں، ایف بی آئی نے ملزمان کی گرفتاری پر30ہزار ڈالر انعام رکھا ہے۔
ملزمان میں 31 سالہ وقار گھمن اور 35 سالہ محسن ضمیر شامل ہیں۔
Read Comments