پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم قرار

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والا ملک...
شائع 27 جون 2020 06:59pm

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں اس کے باوجود تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ایک سوبارہ فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں ایک مہینے میں اکتیس فیصد پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی۔

Read Comments