کراچی: گرمی میں لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
ایک طرف مہنگائی کا زور تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کا شور جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے کراچی والوں کا جینا دوبھر کردیا۔ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ میں شہریوں کے دن کا سکون اور رات کا چین برباد ہوگیا۔
اعلانیہ، غیر علانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی ۔
بدترین لوڈشیڈنگ سے بچے، خواتین، بزرگ اور بیمار سب پریشان ہیں، بعض علاقوں میں پانی کی قلت نے سر اٹھالیا۔
ایک تو کراچی میں جاری شدید گرمی۔ اس پر کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں،ایسے میں شہری ۔ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیا۔
انتظامیہ کہتی ہے ۔ گھروں پر رہو۔ لوڈشیڈنگ کہتی ہے۔ گھر سے نکلو۔ عوام کہتی ہے ۔ خدارا ۔ اب بس کرو۔
دوسری جانب کے الیکٹرک اپنا پرانا راگ الاپ رہا ہے، اور لوڈشیڈنگ کو فرنس آئل اور گیس کی کمی بتایا۔ تو ایس ایس جی سی اور پی ایس او نے کے الیکٹرک کو جھوٹا بنایا۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے، کہ ۔ خدارا ۔ کے الیکٹرک سے نجات دلائی جائے۔