پیٹرول کو مہنگا کرکے مارکیٹ کرنے کا الزام

پیٹرول کو مہنگا کرکے اسے مارکیٹ میں بیچنے کا الزام عائد کردیا...
شائع 27 جون 2020 10:01pm

پیٹرول کو مہنگا کرکے اسے مارکیٹ میں بیچنے کا الزام عائد کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پہلے پیٹرول سستا کرکے اسٹاک کیا گیا اب مہنگا کرکے اِسے مارکیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول مہنگا کرکے اربوں روپے سمیٹنےوالی مافیا کوعوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پیٹرول سستا کیا، پھر مہنگا کرکے مارکیٹ کیا۔

قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول مافیا کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد شہریوں اور اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Read Comments