Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جون 2020 10:37pm

نیلم منیر کا معروف ڈیزائنر کیلئے فوٹوشوٹ، مداح دیوانے ہوگئے

پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ایک معروف ڈیزائنر کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان تصاویر کو مداح بے حد پنسد کررہے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں اُن کی خوبصورتی کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

نیلم نے جو تصاویر شیئر کی ہیں اُس میں انہیں سرمئی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور منفرد اداکاری کے باعث نمایاں پہچان بنائی اور خوب نام کمایا ہے۔

Blockquote

Blockquote

Read Comments