بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کو ٹیلی فون کیا ہے، اور بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کرلیا گیا۔
ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اپوزیشن کی اے پی سی بلانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا موجودہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ دیا، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
بلاول نے مزید کہا اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان دستورِ پاکستان پر حملے کررہے ہیں۔
Read Comments