اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا
اپوزیشن نے نئے مالی سال کےبجٹ کو مسترد کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہباز شریف نے بیمارہوتے ہوئے بھی عمران خان کےپسینے نکال دیے ہیں۔وزیراعظم سے ملک اورجمہوریت کو خطرہ ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران حکومت کے کا خاتمہ قریب ہے ، موجودہ حکومت کے خاتمے کے لئے آئینی راستہ استعمال کریں گے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف کے صحت یاب ہوتے ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملک اورجمہوریت کو خطرہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم قوم پربوجھ بن چکے ۔نیا مینڈیٹ ضروری ہوچکا ہے۔ موجودہ حکومت کے خاتمے کےلئے آئینی راستہ استعمال کریں گے۔
جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ معیشت کورونا کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔معیشت کورونا سے پہلے ہی تباہ تھی۔
جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ بجٹ محض الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے اور اس دھندے کے ذریعے عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے۔