Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 12:05pm

منی لانڈنگ کیس:شہبازشریف کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور:منی لانڈنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا،شہبازشریف نے عبوری ضمانت میں 3ہفتوں کی توسیع کی استدعا کردی۔

منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج لاہور ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے۔

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 3ہفتوں کی توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد تاحال آئسولیشن میں ہوں ،عدالت پیش نہیں ہو سکتا ،عدالت حاضری سے استثنیٰ دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 3ہفتوں کی توسیع کرے،عدالت ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیلئے بھی مزید 3ہفتوں کی مہلت دے۔

جسٹس سرداد احمد نعیم کی سربراہی میں بینچ آج شہباز شریف کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Read Comments