Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 12:15pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا،محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں کے ساتھ مزید ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، ہلکی بارش اورتیز ہواؤں سے شہرکا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، ڈرگ روڈ، ناگن چورنگی، حیدری، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، اور بفرزون سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج بوند باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

Read Comments