قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع کرادی گئی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قمیتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قمیتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائےیہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر پیدا ہوگی اورعوام معاشی بدحالی سے دوچارہوں گے۔
قرارداد میں مزید بتایاگیا ہے کہ ملک کی صنعت اور زراعت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے،جبکہ قرارداد پراپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی ارکان نے بھی دستخط کئے ہیں۔