Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 09:29pm

ایکسچینج حملہ، سیکیورٹی گارڈ افتخار ریٹائرمنٹ سے دو دن قبل شہید

پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ ایسے ہی نہیں رکا،بلکہ جانیں قربان ہوئی ہیں،ان میں سیکیورٹی گارڈ افتخار بھی شامل ہے جو دہشتگردوں کی راہ میں سیسہ پلائی بن گیا،اپنی جان دیکر حملہ ناکام بنادیا۔

پوری زندگی رہے حفاظت پر معمور ریٹائرمنٹ سے صرف دو دن قبل سیکیورٹی گارڈ افتخار اپنے فرض کی تکمیل کیلئے قربان ہوگئے۔

افتخار نے جان دیکر اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنایا۔ شہید کے 5 بچے ہیں جن میں ایک ذہنی معزور ہے۔

افتخار شہید کی بے مثال قربانی کا تقاضہ ہے۔ کہ خراج تحسین اور خراج عقیدت کے نعروں سے ہٹ کر حکومت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ اسکے بچوں کو کفالت میں لے۔

Read Comments