Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 10:51pm

'غیراخلاقی مناظرعکس بندنہیں کراسکتی اسلئےفلموں میں کام نہیں کرتی'

پاکستان کی مایہ ناز اور خوبصورت اداکاراؤں میں شمار ہونے والی سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو کے دوران سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کچھ یوں کہا کہ میں غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی اور نہ ہی مختصر کپڑے پہن سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی تاہم وہ انہوں نے ٹھکرادی کیونکہ کام کرنے سے متعلق اُن کے کچھ اصول ہیں جنہیں وہ کبھی نہیں توڑنا چاہتیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان نے میرے ہمدم، استانی جی اور دیوار شب جیسے ڈراموں میں کامیاب اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

Read Comments