Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جون 2020 12:51am

'پاکستان میں آپکو اس وقت عزت ملتی ہےجب آپ کالباس۔۔'ماہرہ بول پڑیں

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک نجی ٹی وی پر ریحام خان کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک اداکارہ کے طور پر خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کیونکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی عزت ملے گی۔

اس ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کیلئے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت ہے ہی نہیں بلکہ آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے آپ کی عزت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

Blockquote

Read Comments