Aaj Logo

شائع 30 جون 2020 11:53pm

گلوکار ہارون نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے 47 سالہ معروف گلوکار ہارون راشد نے فروا نامی لڑکی سے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی یہ تقریب گلوکار کے گھر میں ہی منعقد کی گئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ہارون نے سفید کرتا پاجامے کے ساتھ سنہری رنگ کا کوٹ پہنا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک زیب تن کی۔

گلوکار کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد دیتی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوئی نظر آئی۔

Read Comments