غلام سرورخان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:وفاقی وزیرہوا بازی کا بیان مہنگا پڑگیا ، پورپ نے پی...
شائع 01 جولائ 2020 10:21am

اسلام آباد:وفاقی وزیرہوا بازی کا بیان مہنگا پڑگیا ، پورپ نے پی آئی اے کی فلائٹس پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرغلام سرورخان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیرغلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر غلام سرورخان نے 262 پائلٹس غیر ذمہ دارانہ بیان دیا اگرکسی کی ڈگری جعلی تھی خفیہ انداز میں کارروائی کی جانی چاہیئےتھی ،غلام سرور خان کے غیرذمہ دارانہ بیان سے دنیا بھرمیں جگ ہنسائی ہوئی اور پی آئی اے پریورپ میں فلائیٹوں پر6ماہ کی پابندی لگ گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دییئے کہ اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کریں گے۔

Read Comments