بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرسکتا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی...
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے کے امن کوسبوتاژکرسکتا ہے ،عالمی برادری کومسلسل باخبر رکھے ہوئے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیروترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کونبھاتے ہوئے خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردارادا کیا جسے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی پاکستان ان کوششوں کو جاری رکھے گا ۔
Read Comments
