سزائے موت کے 2 ملزمان کی اپیلیں منظور،سزا کالعدم قرار

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے شاہ فیصل کالونی میں تکہ شاپ کے مالک ...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 02:07pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے شاہ فیصل کالونی میں تکہ شاپ کے مالک کوقتل کرنے کے الزام میں سزا ئے موت پانے والے 2ملزمان کی اپیلیں منظورکرکے سزا کالعدم قراردے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان عامرخان عرف توتلا اورمسعود انصاری کی سزائے موت کخلا ف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی اپیل منظورکرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائے موت کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جنوری2019 میں ملزم عامرخان اورمسعودانصاری کو سزا موت سنائی تھی۔

پولیس کےمطابق ملزمان پر شاہ فیصل کالونی میں رضوان تکہ شاپ کے مالک کو قتل کا الزام تھا، مقتول رضوان تکہ شاپ والے کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا۔ملزمان کے وکیل حبیب احمد کا عدالت میں مؤقف تھا کہ کیس کا عینی شاہد محمد عارف پولیس کا مخبر ہے، محمد عارف پولیس کی طرف سے اور تین کیسوں میں بھی گواہ ہے، محمد عارف کی گواہی بدنیتی پرمبنی ہے۔

Read Comments