ملک میں مہنگائی کی شرح 10.74فیصد

مالی سال دوہزارانیس اوربیس کے دوران ملک میں مہنگائی اپنے عروج...
شائع 01 جولائ 2020 07:32pm

مالی سال دوہزارانیس اوربیس کے دوران ملک میں مہنگائی اپنے عروج پرتھی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 10.74فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ سات فیصد تک پہنچ گئی۔

صرف جون کے مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون 2019ء کے مقابلے میں جون 2020ء میں مہنگائی کی شرح 8.59فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران پیاز کی قیمت 68فیصد، دال مونگ 66اور دال ماش 43فیصد تک مہنگی ہوئی،اس دوران گیس کے نرخ 66فیصد ، چینی 29فیصد اور گندم 17فیصد مہنگی ہوئی۔

Read Comments