ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب میں طلب
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کوپلاٹس کی غیرقانونی...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کوپلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے 9 جولائی کو طلب کرلیا ، سلیم مانڈوی والا نے طلبی پر پیش ہونے کی حامی بھر لی۔
نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پیش ہوکربیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی ، نیب نے سلیم مانڈوی والا کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی جس پر نیب نے انہیں نو جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے ، سلیم مانڈوی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پرپیش ہوںگے۔
Read Comments