Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 08:56pm

عائشہ خان بھی 'ارطغرل غازی' کی مداح، ڈرامے کاکونسا کردارفیورٹ ہے؟

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دینے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ عائشہ خان بھی ترکش ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' کی مداح نکلیں۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور اُن کے شوہر میجر عقبیٰ حدید ملک یہ ڈرامہ بے حد شوق سے دیکھتے ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے میں ہائیما آنا کا کردار نبھانے والی معمر اداکارہ ہولیا درکان کی اداکاری انہیں بے حد پسند آئی اور وہ اُن کے کام کی بہت بڑی مداح ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کو نہ صرف عام پاکستانی ناظرین بلکہ کئی نامور شخصیات بھی خوب پسند کررہی ہیں اور اس سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہی ہیں۔

Blockquote

Read Comments