اسمارٹ لاک ڈاون کے حامی ہیں، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اسمارٹ لاک ڈاون کے حق میں...
شائع 01 جولائ 2020 08:52pm

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اسمارٹ لاک ڈاون کے حق میں ہے ، ہم نے ہرگز یہ بات نہیں کی کہ صوبہ وفاق کے لئے کوئی ٹیکس جمع نہیں کرے گا ، وفاق اپنا یہ غلط تاثر دینا بند کرے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈاو ڈینٹل کالج میں پچاس بستروں پر مشتمل کورونا ڈیزیز اسپتال کا دورہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے اس اسپتال۔میں بھی کورونا ٹیسٹنگ ، وینٹی لیٹرز ، اور آئسولیٹ کی سہولت رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ جہاں سندھ میں ہو رہے ہیں وہیں حکومت سندھ صوبے بھر میں ایسی فیسلیٹی تیار کر رہی ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ نے جو جو کہا اب اسکا اطلاق دیگر صوبوں میں بھی ہونے لگا ہے ، حکومت سندھ اسمارٹ لاک ڈاون کے حق میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے ہرگز یہ بات نہیں کی کہ صوبہ وفاق کے لئے کوئی ٹیکس جمع نہیں کرے گا ، وفاق عوام میں اپنا غلط تاثر دینا بند کرے ۔

Read Comments