مائنس ون کے کوئی امکانات نہیں،شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مائنس ون کے کوئی امکانات...
شائع 01 جولائ 2020 10:52pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مائنس ون کے کوئی امکانات نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے اور کہا مائنس ون کے کوئی امکانات نہیں، پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں عمران خان ڈر گئے جبکہ عمران خان کی تقریر سن کر خود بلاول ڈر کر بھاگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،یہ لوگ جھوٹ پر مبنی قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی وراثت ایسی ہے جیسے میں دعوی کردوں کہ میں ایک شاعر ہوں، بلاول بھٹو نے کبھی گرمی دیکھی ہے؟عمران خان تو گلی گلی پھرا ہے،عمران خان ہی ایسا شخص ہے جو انہیں قانون کےکٹہرے میں لاسکتا ہے۔

Read Comments