پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد217,809ہوگئی ، 4,473افراد جاں بحق
لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 217,809 ہوگئی جبکہ4,473افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار339نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ17ہزار809ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 2جولائی بروزجمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1712نئے مریض سامنے آئےجبکہ27ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں 1478،اسلام آباد میں170،آزاد کشمیر میں 42اور گلگت بلتستان میں کورونا کے22کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 22،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2،2 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد86ہزار795ہوگئی جبکہ پنجاب میں77ہزار740افرادکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں26ہزار938،اسلام آباد میں13ہزار082، بلوچستان میں10ہزار608 ،گلگت بلتستان میں1511اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1135کیسز سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید78مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4473ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1784افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 1406،خیبرپختونخوا میں 973،اسلام آباد میں129،بلوچستان میں121اور آزاد کشمیر میں 32اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 28ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 08ہزار 642مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,723مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,892فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 04ہزار 694مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار128کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار339افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ27ہزار638افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، ملک بھرکے 768 اسپتالوں میں اس وقت 4ہزار339 کورونا مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 491 وینٹی لیٹرپرہیں اس وقت ملک کے اسپتالوں میں 1ہزار562 وینٹی لیٹردستیاب ہیں ۔
