کراچی:اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،3مبینہ اغواکار ہلاک،بچہ بازیاب
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 3مبینہ اغوا کار مارے گئےجبکہ پولیس نے بچے کو بازیاب کرالیا۔
اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی قابل شاہ پٹی کے قریب پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران اغوا کاروں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس سے مقابلے کے دوران تینوں مبینہ اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں مقابلے کے دوران 3اغواکار زخمی ہوئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق 29 جون کو میٹروول سائٹ سے اغوا کئے جانے والے بچے کی بازیاب کرانے کیلئے پولیس نے کارروائی کی، ملزمان ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
واضح رہے میٹرول سائٹ کے علاقے سے 10 سال بچہ وقار شبیر کو اغوا کیا گیا تھا، ملزمان ہائی روف میں بچے کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔
