وزیراعظم آج اسلام آباد کے 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج وفاقی دارالحکومت کے 4منصوبوں ...
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج وفاقی دارالحکومت کے 4منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، شہر کے چاروں میگا پروجیکٹس پر 2 ارب روپے زیادہ لاگت آئے گی۔
اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے 4 اہم منصوبوں راول ڈیم انٹرچینج،کورنگ پل، پی ڈبلیو ڈی انڈرپاس کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا ۔
مختلف سیکٹرز میں انفراسٹکچر منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا، شہر کے چاروں میگا پروجیکٹس پر 2 ارب روپے زیادہ لاگت آئے گی۔
چاروں منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی علی نواز اعوان بھی شرکت کریں گے۔
Read Comments
