فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس...
شائع 03 جولائ 2020 12:31pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارنے کیس آئندہ ہفتےسماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی جس پرعدالت نے وفاقی وزیر کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نےرجسٹرار آفس کو ہدایات جاری کر دیں۔

وکیل نے کہاکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتےتھے،گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کوہوئی، فیصل واوڈا نے 11 جون کوکاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے،جوریٹرننگ افسرنے18 جون کومنظورکئے۔

وکیل نے مزید کہاکہ فیصل واوڈا نے غیرقانونی طورپرپبلک آفس سنبھال رکھا ہے، ابھی تک نااہلی درخواست پراپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا، فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نےفیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Read Comments