Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 01:03pm

امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 55 ہزارکورونا کیسز سامنے آگئے

نیویارک :امریکا میں کورونا وائرس کےباعث صورتحال کافی تشویشناک ہے ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ 55ہزار سےزائد کیسزسامنےآگئے ۔

صرف فلوریڈا میں ایک دن میں 10ہزارسےزائد کیسز رپورٹ ہوئے،جس پر23ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

امریکا میں وائرس ایک لاکھ 31ہزارسے زائد جانیں نگل چکا ہے،یہاں ساڑھے 28لاکھ سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔

ادھر صدرٹرمپ نےوارننگ کے باوجود کل یوم آزادی کی تقریبات جنوبی ڈاکوٹا میں واقع ماؤنٹ رشمورپے منانے کا منصوبہ بنالیا۔

Read Comments