لاہور کے مزید 7علاقوں کو سیل کرنے کی تجویز

لاہور:محکمہ صحت اور ضلعی حکومت لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے...
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 03:30pm

لاہور:محکمہ صحت اور ضلعی حکومت لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،لاہور کے مزید 7علاقوں کو سیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے،کابینہ کمیٹی برائے کورونا کی منظوری کے بعد علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی حکومت نے تجویز کیا ہے کہ لاہور کے مزید 7 علاقوں کو سیل کردیا جائے کیونکہ ان علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے ہاٹ سپاٹ کیسز کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے،جس میں واپڈا ٹاون، ای ایم ای سوسائٹی ٹاون شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو مین بازار، گرین ٹاون، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سکیم اور جوہر ٹاون سی بلاک شامل ہیں۔

تجویز کردہ علاقوں صرف جون کے مہینے میں 877 کورونا کیس رپورٹ ہوئے،ٹاون شپ A2 بلاک سے گزشتہ دو ہفتوں میں 39کیسز، ای ایم ای سوسائٹی سے 45، واپڈا ٹاون سے 180، جوہڑ ٹاون سی بلاک سے 17، چونگی امر سدھو مین بازار سے 52 ، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم سے 25 ، گرین ٹاون میں 18کیسز سامنے آئے۔

مجوزہ علاقوں میں 90 ہزار 182 گھر، 1لاکھ 21 ہزار 134 خاندان رہائش پذیر ہیں جبکہ یہاں کی آبادی 6لاکھ60ہزار778 افراد پر مشتمل ہے۔

Read Comments