Aaj Logo

شائع 05 جولائ 2020 11:32am

خوشاب آواران منصوبےپرترجیحی بنیادپرکام شروع کردیا،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خوشاب آواران منصوبے پر ترجیحی بنیاد پر کام شروع کردیا، منصوبے سے جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ سی ڈی ڈبلیو پی سے 146کلومیٹرطویل شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی ، ہوشاب سے آواران تک ایم 8شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گابلکہ مقامی لوگوں کو روزگار اورترقی مل سکے گی۔

Read Comments