پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد 234,509ہوگئی،4,839افراد جاں بحق
لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد234,509ہوگئی جبکہ4,839افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار691نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ34ہزار509ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 7جولائی بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید863نئے مریض سامنے آئےجبکہ21ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں 706،اسلام آباد میں63،آزاد کشمیر میں41،گلگت بلتستان میں 26 اور بلوچستان میں کورونا کے27کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 15،اسلام آباد میں 3،گلگت بلتسان میں 2 اور بلوچستان میں میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد96ہزار236ہوگئی جبکہ پنجاب میں82ہزار669افرادکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں28ہزار236،اسلام آباد میں13ہزار557، بلوچستان میں10ہزار841 ،گلگت بلتستان میں1587اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1383کیسز سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید77مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4839ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1899افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 1572،خیبرپختونخوا میں 1038،اسلام آباد میں140،بلوچستان میں124اور آزاد کشمیر میں 36اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 30ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے94ہزار713 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,306مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,308فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 34ہزار 957مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24ہزار577کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار691افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ45ہزار153افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔
