اسلام آبادمیں مندرکی تعمیرکیخلاف ایک اوردائردرخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اوردائر درخواست پر ...
شائع 07 جولائ 2020 11:01am

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کیخلاف ایک اور درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار خوشنود خان عدالت کے رو برو پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ 4کنال اراضی مندرکودی گئی، الاٹمنٹ غیرقانونی ہوئی ،2006 میں مساجد شہید ہوئی کہا ان کوزمین دیں گے،اسلام آباد اورراولپنڈی میں 3 مندرپہلے سے موجود ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ مندر پر کام رک گیاہے اورمعاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کخلاےف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیاگیا۔

Read Comments