Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2020 11:55am

اسرائیل نے نیا جاسوس سیٹیلائٹ لانچ کر دیا

**اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی حریف ملک ایران پر نظر رکھنا ہے۔٭٭

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نگرانی و جاسوسی کی غرض سے تیار کردہ یہ سیٹیلائٹ صبح چار بجے روانہ کیا گیا۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی حریف ملک ایران پر نظر رکھنا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی سیکورٹی کی خاطر خفیہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اس پیش رفت کو ملکی خلائی سائنس کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔

Read Comments