Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2020 01:39pm

اسلام آباد سےٹورنٹوپہنچنے والی قومی ایئرلائن کافضائی میزبان لاپتہ

کراچی:اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی قومی ایئرلائن کا فضائی میزبان لاپتہ ہوگیا۔

فضائی میزبان یاسرپی آئی اے کی پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹوپہنچا تھا، جہاں وہ ایمیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا،فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کینیڈا کے اسٹیشن منیجرنے ایئرپورٹ اتھارٹی کو دے دی۔

جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

Read Comments