ایئرمارشل ارشد ملک کو سی ای او پی آئی اے بنانے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے ائیر مارشل ارشد ملک کو سی ای او پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئرفورس سے ریٹائر ہوں گے۔ جبکہ کابینہ کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ جعلی اورمشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، جس میں ایئرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹورہیں گے، ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئرفورس سے ریٹائرہوجائیں گے ۔ ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بقیہ پریڈ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوںگے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا اجلاس میں معاشی ،اقتصادی اور سیاسی صورتحال پرغور ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے پائلٹس کی مشتبہ ڈگریوں کے معاملہ پربریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ جعلی اورمشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کیا گیا ہے ۔ مشکوک ڈگریوں کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں ۔
کابینہ اجلاس میں شفقت محمود کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔