عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ پر اغوا اور قتل...
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ پر اغوا اور قتل کیس میں فرد جرم عائد کردی،تاہم لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
فاضل جج نے عزیر بلوچ کو فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا آپ پر عبدالصمد کے اغوا برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے، آپ نے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور ستر ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کو قتل کردیا،کیا اپ اپنا جرم قبول کرتے ہیں؟
عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کیا،جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کردیئے۔
Read Comments