قومی اسمبلی اجلاس آج،پی آئی اے سروس معطلی کامعاملہ زیر بحث آئے گا
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئرلائن سروس کی معطلی کا معاملہ زیر بحث آئے گا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا ، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری گھریلو تشدد بل 2020 پیش کریں گی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کوویڈ 19 آرڈیننس 2020 پیش کریں گے ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی سروس معطل کرنے کے معاملے سمیت 6 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا ۔
اجلاس سے قبل ایوان کا وقار برقرار رکھنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس بھی آج ہوگا ، جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ءشرکت کریں گے ۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23 ویں سیشن کے ایجنڈے اور دوران سیشن ضابطہ کار کے تحت نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق امور پر بات کی جائے گا۔
