رینٹل پاور کرپشن کیس:راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد:احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق...
شائع 08 جولائ 2020 12:08pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرواورٹو رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ راجا پرویز اشرف کو اس کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 2013 میں نیب نے رینٹل پاور کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا، نیب کے مطابق ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت عدالت سے بری کرنے کی استدعا کر رکھی تھی ، جسے عدالت نے آج مسترد کر دیا ہے۔

Read Comments