صدر مملکت کی زیرِ صدارت کراچی کی کچی آبادیوں کے متعلق اجلاس
صدر مملکت عارف علوی کی زیرِ صدارت کراچی کی کچی آبادیوں کے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں گورنر سندھ کی زیرِ نگرانی قبضہ شدہ وفاقی حکومت کی زمین کا حل نکالنے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔
ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ،ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی،ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون اور عقیل کریم ڈیڈھی نے شرکت کی۔
اجلاس میں کچی آبادیوں کی ترقی کےلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرصدرعارف علوی نے کہا کہ کچی آبادیوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ماضی میں غریب طبقات کو نظر انداز کیا گیا۔غریب طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔کچی آبادیوں میں اسکول، کالج، ہسپتال، پارکس سمیت تمام سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔کچی آبادیوں کی ترقی کےلئے علاقائی بہترین ماڈلز کو سامنے رکھا جائے۔کچی آبادیوں کا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
صدرعارف علوی نے گورنر سندھ کی زیرِ نگرانی قبضہ شدہ وفاقی حکومت کی زمین کا حل نکالنے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔