اقرا عزیز کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا

کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین کے ہمراہ شادی کے...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2020 10:23pm

کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اقرا عزیز کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کو دیوانہ بناکر رکھ دیا۔

اقرا عزیز بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور اب انہوں نے شوبز میں ایک بار پھر نئے فوٹوشوٹ کے ساتھ دھماکے دار واپسی کی ہے۔

-22 سالہ اقرا عزیز کو 'سنو چندا' ڈرامے میں جیا کا کردار نبھانے کی وجہ سے خوب شہرت ملی، وہ شاندار اداکاری کے باعث 'لَکس اسٹائل ایوارڈ فار دی بیسٹ ٹیلی ویژن ایکٹریس' کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

اقرا عزیز کے مداحوں کی تعداد میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 4 اعشاریہ 8 ملین ہوچکی ہے۔ ذیل میں ان کا حالیہ فوٹوشوٹ ملاحظہ کریں۔

Read Comments